سرگودھا PP-73 ضمنی انتخاب: لک فیملی کی حمایت کے بعد میاں سلطان علی رانجھا کی پوزیشن مزید مضبوط 64

سرگودھا PP-73 ضمنی انتخاب: لک فیملی کی حمایت کے بعد میاں سلطان علی رانجھا کی پوزیشن مزید مضبوط

سرگودھا:( ملک فضل سے ) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 73 کوٹ مومن میں 23 نومبر کا سورج مسلم لیگ ن کی جیت کے ساتھ طلوع ہوگا حلقے کی محرمیوں کے خاتمے کیلئے میاں سلطان علی رانجھا کی مکمل سپورٹ کا فیصلہ کیا، سیاسی و سماجی شخصیت ساجد علی لک کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق سرگودھا حلقہ PP-73 میں ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم روز و شور سے جاری ھے۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کی جانب سے ڈور ٹو ڈورانتخابی مہم جاری ھے جس میں لیگی رہنما کو خاصی پذیرائی مل رہی ھے دوسری جانب حلقے کی بڑی سماجی اور برادری قوت لک فیملی نے بھی ن لیگی امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ھے الیکشن مہم کے دوران ساجد علی لک اور ثقلین علی لک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی محرومیوں کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے لیے لک فیملی نے میاں سلطان علی رانجھا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔23 نومبر کا دن انتخابی جیت کے سورج کے ساتھ طلوع ہوگا، عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے رانجھا خاندان پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔
حلقہ PP-73 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 970 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 85 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 885 ھے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں 163 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 36 مرد، 35 خواتین اور 92 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں، جبکہ مجموعی پولنگ بوتھ 522 ہیں۔
حلقہ PP-73 میونسپل کمیٹی کوٹ مومن اور 21 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ اہم قصبات میں کلیانی، معظم آباد، مٹیلہ، بھابڑا، بچہ کلاں، میلہ، تخت ہزارہ، مڈھ رانجھہ، کوٹ میانہ اور گنجان شامل ہیں۔حلقے کی نمایاں برادریوں میں لک، رانجھے، ہرل، گوندل اور راجپوت شامل ہیں جو سیاسی اثرورسوخ رکھتی ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں سلطان علی رانجھا میدان میں ہیں جبکہ چار آزاد امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں