وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سرگودھا کے 31 سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائن کٹس کی فراہمی تعلیم میں جدت و شفافیت کی نئی مثال قائم 164

تعلیم کا نیا دور — سرگودھا میں جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائن لیبز کا آغاز

سرگودھا(ملک فضل سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سرگودھا کے 31 سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائن کٹس کی فراہمی تعلیم میں جدت و شفافیت کی نئی مثال قائم۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم نے سرگودھا سمیت صوبے بھر میں Matric-Tech پروگرام کے تحت جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائن کٹس کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے جس کا بینادی مقصد نوجوان طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی، فنی مہارت اور عملی تربیت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں۔ابتدائی مرحلے میں سرگودھا کے 31 سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹر فیشن ڈیزائن کٹ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے Matric-Tech پروگرام کے تحت تعلیمی سال (2025–26) میں جدید مضامین شامل کیے جا رہے ہیں جن میں آئی سی ٹی، ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنسز اور فیشن ڈیزائن شامل ہیں۔جن میں اسکولوں میں جدید ترین کمپیوٹرز نصب کیے جا رہے ہیں ہر اسکول کی لیب میں کم از کم پندرہ کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ ہر طالب علم کو عملی تربیت کا برابر موقع حاصل ہو۔جہاں Matric-Tech in Fashion Design کلاسز شروع کی جا رہی ہیں، وہاں جدید فیشن ڈیزائن کٹس فراہم کی جا رہی ہیں جن میں سلائی مشینیں فیبرک سواچز ڈرائنگ اور ڈیزائننگ کے آلات آئرن، آئرن ٹیبلز، میگنیفائنگ گلاس، سیونگ رِپر، پوسٹر کلرز شامل ہیں یہ منصوبہ مکمل طور پر پی پی آر اے کے قوانین 2014 کے تحت ای-پروکیورمنٹ سسٹم (E-PADS) کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت، معیار اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے تعلیم دوست ویژن کے تحت کمپیوٹرز اور فیشن کٹس کی خریداری کیلئے ساڑھے 8 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی اشیاءکی تمام خریداری ای-بڈنگ کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس سے انسانی مداخلت ختم اور شفافیت میں اضافہ یقینی بنایا گیا ہے سی ای او ایجوکیشن سرگودھا کلثوم منشاءنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ تعلیم پنجاب کے وژن کا عملی مظہر ہے۔سرگودھا کے اسکولوں میں جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائن کٹس کی فراہمی سے طلباءو طالبات میں ڈیجیٹل مہارت اور فنی تربیت کو فروغ ملے گا۔اس منصوبے میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے تمام خریداری PPRA قوانین کے مطابق ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے شفاف طرزِ حکمرانی، جدید تعلیمی وڑن اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی عملی مثال ہے۔سرگودھا کے طلبہ اب جدید تعلیم حاصل کر کے نہ صرف ڈیجیٹل فہم و شعور حاصل کریں گے بلکہ پنجاب کو ایک تعلیمی طور پر خودمختار،اور ہنر مند صوبہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے

 

ڈیٹا فیسٹ 2025 کے حوالے سے آگاہی واک، ڈی سی آفس سرگودہا میں افسران، میڈیا اور عوام کی بھرپور شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں