سرگودہا سیوریج سسٹم منصوبہ | 14 ارب روپے کا میگا پراجیکٹ 24 نومبر سے 169

کمشنر سرگودہا کو نیسپاک کی بریفنگ، 14 ارب روپے کا میگا سیوریج سسٹم 24 نومبر سے شروع

سرگودہا میں میگا سیوریج منصوبے کا آغاز جلد

سرگودہا (27 اکتوبر 2025) — سرگودہا سیوریج سسٹم منصوبہ بالآخر عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کو “نسپاک” کے ماہرین کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کی مالیت 14 ارب روپے ہے اور اس کا باضابطہ آغاز 24 نومبر 2025 سے ہوگا۔ یہ منصوبہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شہری ترقیاتی وژن کا حصہ ہے۔

منصوبے کی اہم خصوصیات

اس سرگودہا سیوریج سسٹم منصوبہ کے تحت شہر کی موجودہ نکاسی آب کے مسائل کے مکمل خاتمے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ نیسپاک ماہرین کے مطابق:

  • منصوبہ 2050 تک کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے

  • پورے شہر کو دو زونز — زون A اور زون B میں تقسیم کیا گیا ہے

  • مجموعی لاگت:

    • زون A: 7 ارب 13 کروڑ روپے

    • زون B: 6 ارب 91 کروڑ روپے

یہ پراجیکٹ دو مرحلوں میں 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

پرانے نظام کا خاتمہ اور جدید سیوریج حل

  • منصوبے کے تحت شہر کے بوسیدہ اور ناکارہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو ختم کرکے جدید نکاسی نظام متعارف کرایا جائے گا۔ نیسپاک نے بتایا
  • زون A میں علی پارک، محمدی کالونی، عیدگاہ، استقلال آباد، 79 شمالی کے ڈسپوزل اسٹیشنز ختم
     نکاسی کا نظام سلانوالی ڈسپوزل اسٹیشن سے منسلک
     استعداد کار 45 کیوسک سے بڑھا کر 100 کیوسک
  • زون B میں فاضل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گل والا، بلاک A اور سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ڈسپوزل اسٹیشنز کو بند کر دیا جائے گا
     نکاسی جناح کالونی ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن کے ذریعے مکمل ہوگی
  • تمام نظام گریویٹی ایف ایس ڈرین کے ذریعے چلانے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے بجلی کے اخراجات بھی کم ہوں گے۔

جدید سٹوریج ٹینکس کی تنصیب

شہر میں بارشوں کے دوران پانی کھڑا ہونے سے بچانے کے لیے تین مقامات پر سٹوریج ٹینکس تجویز کیے گئے ہیں:

  • بلاک نمبر 31

  • کمپنی باغ

  • رحمت العالمین پارک

مزید برآں، سیوریج مشینری، سکریننگ پلانٹس اور دیگر جدید آلات منصوبے میں شامل کیے جائیں گے۔

شہریوں کے لیے دیرپا فائدہ

کمشنر جہانزیب اعوان کے مطابق:

“یہ پراجیکٹ سرگودہا کے شہریوں کو نکاسی آب کے مستقل مسائل سے نجات دلائے گا۔ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ٹائم لائن سختی سے فالو کی جائے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شہری فلاحی وژن کی عملی مثال ہے جس سے سرگودہا کو آلودگی سے پاک اور پائیدار انفراسٹرکچر مہیا ہوگا۔

اجلاس کے شرکا

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ایم ڈی واسا محمد ابوبکر عمر، سی او ایم سی ماجد بن احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین اور نیسپاک کے تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔

مزید معلومات کے لیے واسا کی ویب سائٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں