سرگودھا: قیمتوں کی خلاف ورزی پر 12 افراد گرفتار، ایک دکان سیل 209

سرگودھا میں قیمتوں کی خلاف ورزی پر 12 افراد گرفتار، ایک دکان سیل

سرگودھا میں قیمتوں کی خلاف ورزی پر 12 افراد گرفتار، ایک دکان سیل

سرگودھا (ملک فضل سے / فاسٹ نیوز)
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن فیصل چیمہ نے سیال سروس ایریاز (نارتھ اور ساوتھ) میں اچانک چھاپے مارے۔ کارروائی کا مقصد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کو روکنا تھا۔

چھاپوں کے دوران متعدد ہوٹلوں، ریستورانوں اور دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ انتظامیہ نے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے، سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 12 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائیں۔

اس دوران ایک دکان کو بھی سنگین خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔

فیصل چیمہ کا مؤقف

اسسٹنٹ کمشنر فیصل چیمہ نے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ جاری ہے اور قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام دکانداروں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں۔

عوامی ریلیف کیلئے مسلسل اقدامات

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سخت نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کنٹرول مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

عوامی ردعمل

علاقے کے شہریوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کے چھاپے باقاعدگی سے جاری رہے تو مہنگائی میں کمی آئے گی اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں