24

سرگودھا: سگے باپ نے بہو سے ناجائز تعلقات قائم کر کے بیٹے کا گھر اجاڑ دیا، حاملہ بہو کا اسقاط حمل

سرگودھا میں رشتوں کا تقدس پامال — باپ کا بیٹے کی بیوی سے ناجائز تعلق، پانچ ماہ کے بچے کا اسقاط حمل

سرگودھا (ملک فضل سے) — زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سرگودھا کے نواحی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سگے باپ نے نفسانی خواہش کی خاطر اپنے ہی بیٹے کا گھر اجاڑ دیا۔ بیرون شہر سرکاری نوکری کرنے والے بیٹے کی غیر موجودگی میں والد نے اپنی ہی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے، جس کے نتیجے میں بہو حاملہ ہو گئی۔ بعد ازاں ڈی این اے سے بچنے کے لیے پانچ ماہ کے بچے کا اسقاط حمل بھی کروا دیا گیا۔


بیٹے کی غیر موجودگی میں باپ کا شیطانی کھیل

واقعہ کے مطابق، سسر نے بہو کے ساتھ مل کر چھوٹے بیٹے کو چائے میں نشہ آور ادویات ملا کر دینا شروع کیا تاکہ ان کے ناجائز تعلقات چھپے رہیں۔ متاثرہ خاندان کے مطابق، پولیس کی ملی بھگت سے بہو کو آلہ کار بنا کر جھوٹی درخواستیں دائر کی گئیں اور مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔ پولیس کے خوف سے پورا خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

سرگودھا میں ایک اور خاندانی سانحہ


والدہ کے انتقال کے بعد خاندانی ماحول میں بگاڑ

تفصیلات کے مطابق 104 شمالی چک نصراللہ کے رہائشی 22 سالہ نوجوان راج مسیح نے بتایا کہ وہ پاک فوج میں بطور سینٹری ورکر راولپنڈی میں تعینات ہے۔ 14 اکتوبر 2023 کو اس کی شادی اپنی ماموں زاد بہن سنیہا لطیف سے ہوئی تھی۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔

6 اپریل 2024 کو والدہ کے انتقال کے بعد والد عمانوئیل مسیح نے اپنی بہو سے ناجائز تعلقات استوار کر لیے۔ راج مسیح کے بیرون شہر ہونے کا فائدہ اٹھا کر یہ تعلقات طویل عرصہ تک جاری رہے۔


چھوٹے بھائی نے کئی بار رنگے ہاتھوں پکڑا

متاثرہ شخص کے مطابق اس کے چھوٹے بھائی آکاش مسیح نے متعدد بار والد کو بہو کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا اور اسے سختی سے منع کیا، مگر والد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔ بعد ازاں چھوٹے بیٹے کو چائے میں نشہ آور ادویات بھی دی جاتی رہیں تاکہ یہ شیطانی کھیل جاری رہ سکے۔


ڈی این اے ٹیسٹ کے خوف سے اسقاط حمل

راج مسیح کو جب حقیقت کا علم ہوا تو اس نے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا اور بیوی کو گھر سے رخصت کرنے کا کہا۔ وہ دوبارہ ڈیوٹی پر واپس چلا گیا تو والد اور بہو نے مل کر پانچ ماہ کے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ الٹا جھوٹا مقدمہ درج کر کے انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

سرگودھا میں ایک اور خاندانی سانحہ


پولیس پر جانبداری کا الزام

راج مسیح کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کے اے ایس آئی خضر نے واقعہ کی کوئی تصدیق یا تفتیش نہیں کی اور نہ ہی متاثرہ خاندان کو بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا گیا۔ پولیس کی مبینہ جانبداری کے باعث خاندان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے۔

سرگودھا میں ایک اور خاندانی سانحہ


اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ خارج کر کے اسقاط حمل کے اصل ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت سے انصاف کا خون کیا جا رہا ہے، لہٰذا اعلیٰ حکام نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں تاکہ رشتوں کا تقدس یوں پامال نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں