81

سرگودھا: اجنالہ میں ممتاز عرف انڈہ گینگ کی غنڈہ گردی، اہل علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا

سرگودھا کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں اجنالہ میں ممتاز عرف انڈہ گینگ کی سرگرمیوں نے اہل علاقہ کا امن و سکون تباہ کر دیا ہے۔ اس گینگ کے خلاف چوری، ڈکیتی اور دھمکیوں کے درجنوں مقدمات درج ہیں، تاہم پولیس تاحال مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ممتاز عرف انڈہ اور اس کے ساتھی گاؤں کے مختلف علاقوں میں آئے روز وارداتیں کرتے ہیں، جس سے شہریوں کا قیمتی سامان اور مال مویشی چوری ہو رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان نہ صرف اشتہاری مجرم ہیں بلکہ وہ گاؤں اور اطراف کے ڈیروں پر آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں، جس سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ ممتاز عرف انڈہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ اس کے باوجود پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی، جس پر عوام نے سی سی پی او سرگودھا سہیل ظفر چٹھہ سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے جلد کارروائی نہ کی تو وہ احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے تاکہ اپنے گھروں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں