مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا: مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظر عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مگر اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے!

مریم نواز نے کہا کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔

لیگی نائب صدر نے لکھا کہ فل کورٹ ن بنانے کی ایک ہی وجہ ہے خوف ! اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے آنے کا خوف۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیےاور ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پاکستان تحریک انصاف کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے مائی لارڈ

 https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1551608575361007616?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1551608575361007616%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F661072

اپنا تبصرہ بھیجیں