144

میانوالی کو راولپنڈی بینچ سے منسلک کرنے کے ذمہ دار بار صدور ہیں، ملک سلیم اقبال اعوان

سرگودھا (ملک فضل): ڈسٹرکٹ بار روم سرگودھا میں ممبر پنجاب بار کونسل ملک سلیم اقبال اعوان نے امیدوار پنجاب بار کونسل میانوالی سیٹ شاہد اقبال اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا ہائیکورٹ بینچ کو نقصان پہنچانے کے اصل ذمہ دار ضلع میانوالی کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کے صدور ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ میانوالی کو سرگودھا سے الگ کر کے راولپنڈی بینچ کے ساتھ منسلک کرنے میں ان بار صدور کا براہِ راست کردار ہے، جن کا تعلق صبح صادق ایڈووکیٹ اور عبدالمجید خان یارو خیل کے جسٹس گروپ سے تھا۔

ملک سلیم اقبال اعوان کے مطابق، تحصیل بار پپلاں کے صدر شیخ محمد سجاد، میانوالی ڈسٹرکٹ بار کے صدر سلیم اللہ خان اور تحصیل بار عیسیٰ خیل کے صدر محمد خان اللہ خیل نے متحدہ قراردادیں پیش کیں، جن کی بنیاد پر ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے میانوالی کو سرگودھا سے الگ کر کے راولپنڈی بینچ سے منسلک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا کے وکلاء نے ہمیشہ سرگودھا بینچ کے قیام کی حمایت کی ہے۔ پریس کانفرنس کے آخر میں سوال و جواب کے دوران وکلاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے جسٹس گروپ اور شیخ حنیف گروپ نے مشترکہ طور پر سرگودھا بینچ کی تحریک کو نقصان پہنچایا۔

وکلاء کے مطابق، اس تحریک کو نقصان پہنچانے میں صبح صادق، اس کے داماد شیخ سجاد (سابق صدر پپلاں بار) اور اس کے بیٹے بھی شامل ہیں، جو راولپنڈی بینچ ہائیکورٹ کے لائف ٹائم ممبر بنے، حالانکہ انہیں سرگودھا بینچ کی حمایت کرنی چاہیے تھی۔
وکلاء نے سوال اٹھایا کہ اب ہم ان پر دوبارہ اعتماد کیسے کر سکتے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں