سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے کا سراغ لگا لیا گیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے کا سراغ لگا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ ساز دہلی کی تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا اوراس بات کی تصدیق بشنوئی کے فون کال ریکارڈ سے بھی ہوگئی۔

مںظر عام پر آنے والی فون کال میں لارنس بشنوئی سدھو موسے والا کے قتل کے فوری بعد موصول ہونے والی کال میں کسی شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کام ہوگیا جس پر اس شخص نے ہاں میں جواب دیا۔

یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو مانسا ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں