134

ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ والدہ کو ملنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔

مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ پمز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پرعدالت آئی تھیں تاہم فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی ہے۔

بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ والدہ کو دے دی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس معاملے کی تفتیش تو کینیا میں ہی ہونی ہے، یہاں کیا ہو رہا ہے؟ اس پر شعیب رزاق نے کہا کہ ایف آئی آر تو یہاں بھی درج ہو سکتی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے لندن میں قتل کیس کا ٹرائل بھی یہاں ہوا تھا، ویسے تو اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے۔

بعدازاں عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کو ملنے پر درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں