لاہور: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پولیس کی نفری لاہور میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی، پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے لے گئی ہے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
ادھر لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
