ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کے قرضے کو موخر اور پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالر اضافی قرض کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے برادارانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔