انسانی بنیادی حقوق کا استحصال

تحریر۔۔۔۔عاصم جیلانی ڈھلوں ایڈووکیٹ چیچہ وطنی بار ایسوسی ایشن۔۔۔

بھارت میں مودی حکومت نے 5 اگست 2019کو آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی ہے اور انسانی بنیادی حقوق کا استحصال کیا ہے ،بھارتی انتہا پسند حکومت اپنے ظلم و جبر کے ذریعے تحریک آزادی کو دبانے کی پوری کوشش کر رہی ہے،کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبانے کے لیے بھارتی قابض افواج کشمیر میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کو ظلم اور بربریت کے ساتھ شہید کر چکی ہے ،لاکھوں بچوں کو یتیم اور ہزاروں خواتین کو بیوہ کر دیا ہے ،بھارت حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو کچلنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کا استحصال بند کیا جائے اور کشمیریوں کو انکی خواہش کے مطابق حق خودارادیت کا پورا پورا حق دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں