1,471

سرگودھا: بیٹے اور بہو کا ماں پر بہیمانہ تشدد، خاتون کے بال نوچ لیے گئے

سرگودھا (فاسٹ نیوز) — نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سرگودھا کی رشید کالونی میں ماں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بیٹے اور بہو نے اپنی ضعیف ماں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ خاتون کے سر کے بال نوچ لیے گئے۔

متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “گھر سے باہر نہ نکلنے پر مجھے مارا پیٹا گیا، میری بہو مجھے قتل کرنا چاہتی ہے۔ بیٹا اپنی پسند کی شادی کے بعد بہو کے اشاروں پر چل رہا ہے۔ میری ڈیڑھ سالہ پوتی پر بھی تشدد کیا جاتا ہے۔”

خاتون نے مزید کہا کہ تھانہ کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے، تاہم ابھی تک دونوں ملزمان گرفتار نہیں ہوئے۔ متاثرہ ماں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “دونوں کو گرفتار کر کے مؤثر تفتیش کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے، اگر انصاف نہ ملا تو آئی جی پنجاب کے دفتر تک جاؤں گی۔”

اس افسوسناک واقعے نے اہلِ علاقہ میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ والدین پر ہاتھ اٹھانا انتہائی شرمناک فعل ہے، ایسے ملزمان کو سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ کوئی دوسرا شخص ایسا عمل کرنے سے پہلے سو بار سوچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں