معروف اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

لاہور: ماضی کی معروف فلمی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں ییں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیلو بیگم کے صاحبزادے اداکار شان شاہد نے بتایا کہ انتہائی افسردہ ہو کر سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور وہ خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

نیلو بیگم 30 جون 1940 کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1956 میں کیا تھا۔

ان کی وجہ شہرت معروف فلم سات لاکھ کا  گیت ’ آئے موسم رنگیلے سہانے‘ بنا جو 1957 میں ریلیز کی گئی تھی۔ نیلو فر کو حکومت پاکستان نے چار مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں