راجن پور: اونٹوں کے دنگل میں ’شیرو‘ نے میدان مار لیا

راجن پور: صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع ڈسٹرکٹ راجن پور میں اونٹوں کا دنگل سجایا گیا جس میں ’شیرو‘ نامی اونٹ نے میدان مار لیا۔ 

راجن پور کی تحصیل روجھان میں منعقدہ اونٹوں کے دنگل میں سندھ ، پنجاب اور چولستان سے آئے ہوئے 40 اونٹوں نے ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے خوب مقابلہ کیا۔

اونٹوں کے درمیان 20 مقابلے کرائے گئے، بڑے مقابلوں میں مشہور اونٹوں میں ہیرا، پہلوان، ساون، شیرو اور سلطان شامل تھے۔ اونٹوں نے ایک دوسرے کوزیر کرنے کے لیے بہت جتن کیے۔

فائنل میں ہیرا نامی اونٹ کا مقابلہ شیرو نامی اونٹ سے ہوا جس میں اونٹ شیرو نے میدان  مار لیا۔ دنگل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں