مریدکے: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، پانچ افراد قتل، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

مریدکے: شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں دیرینہ دشمنی پر ایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کر کے پانچ افراد قتل کر دیئے

مریدکے شہر کی آبادی حدوکی میں دیرینہ دشمنی پر بٹ گروپ کے مسلح افراد کی قصاب گروپ کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی، قصاب گروپ کا سربراہ بابا ریاست کا بیٹا، دو بھائی عبدالرحمٰن ، عبدالروف ، بھتیجے عامر اور معراج دین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق اور زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردئے گئے پولیس کے مطابق آبادی حدوکی میں رہائش پذیر اعجاز عرف ججی بٹ اور بابا ریاست قصاب گروپ کے درمیان 17 سال قبل معمولی تلخ کلامی پر دشنمی شروع ہوئی جس میں دونوں گروپوں کے ابتک چالیس کے قریب افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں دشمنی میں بٹ گروپ کے گھر بھی پولیس مسمار کرچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں