خوشاب: ایم پی اے ساجدہ آہیر کی ٹائیگر فورس کے ہمراہ شہر کا دورہ

خوشاب: ایم پی اے ساجدہ آہیر کی ٹائیگر فورس خوشاب کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ضلع خوشاب میں موجود چھ چنگیوں کا دورہ – ڈیوٹی سے غائب اہلکار کا انکشاف- ان چنگیوں پر 24 ملازمین تعینات ہیں اور ایک ملازم کی تنخواہ تقریبا پچاس ہزار سے زائد ہے اس کے باوجود یہ لوگ کام پر موجود نہیں ہیں اور جو ٹرانسپورٹ سے گورنمنٹ ٹیکس وصول کرنے کے لئے ان کو رکھا گیا ہے یہ لوگ وہ کام بلکل نہیں کر رہے اور حکومت کو دو طرفہ نقصان پہچا رہے ہیں۔ایم پی اے ساجدہ آہیر نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو سخت نوٹس لینے کی تلقین کی ہے۔ عوام کی خدمت ہی ہمارا فرض ہے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت میرے گھر کے دروازے کھلے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں