فیصل آباد : لڑکی سے نازیبا حرکات پر 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے چھیڑ خانی اور نازیبا حرکات کے معاملے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ منصور آباد کے پولیس اہلکاروں کو گذشتہ روز سورس رپورٹ میں قصور وار قراردیا گیا تھا۔ درخواست دہندہ کے مطابق پولیس اہلکارآصف اس کی کزن کے ساتھ 2 گھنٹے تک گاڑی میں نازیبا حرکات کرتا رہا ، اس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے میرے اور میری کزن کے پرس سے 8ہزار روپے اور ایئر پورڈز بھی نکال لئے۔

 ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شادی کی تقریب سے واپسی پرگاڑی میں سوار لڑکے اورلڑکی کو تلاشی کے بہانے روکا تھا، ترجمان پولیس کے مطابق ملوث پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں