راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی، 15 فروری کو ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا، امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کے ہی رہیں گے۔
پولی کلینک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے pic.twitter.com/4xDxptacd2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 2, 2023
پولی کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں، میرے ملازموں پر تشدد کیا گیا ہے، جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی ہے۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 15 فروری کو ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا، امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کے ہی رہیں گے، ساری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔