برادرملک پاکستان کویوم آزادی پرمبارکبادپیش کرتاہوں: ترک صدر اردوان

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے یوم آزادی پر پاکستان اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طیب اردوان نے اُردو زبان اور انگریزی میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ برادر ملک پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ گہرے اور دیرینہ تعلقات کے پیش نظر ذاتی طور پر اور ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں