چیچہ وطنی: جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے، ایس ایچ او علی حسن کاظمی

چیچہ وطنی: جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے ، قانون سب کے کی لیے برابر ہے ، تھانہ غازی آباد کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کیفرکردار تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ غازی آباد علی حسن کاظمی تھانہ غازی آباد نے ورکنگ جرنلسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-
انہوں کا کہنا تھا کہ اعلی افسران کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہے شہریوں کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہے۔ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ کی دینا چاہیے اور میڈیا کو بھی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنی چاہیے .تھانہ میں کسی بھی سائل سے کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا ،
جرائم کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں