لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایم این اے حسین الہٰی بھی موجود تھے، اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصلی طور پر مشاورت کی گئی۔
عمران خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور چودھری پرویز الہٰی سے نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے رائے لی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 ناموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اتفاق رائے سے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔