تحریک لبیک پاکستان نے احتجاج ختم کرنےکا اعلان کردیا

لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کارکنوں نے قیادت کے اعلان کے بعد واپس جانا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی رہنما کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا جبکہ دیگر معاملات سے متعلق بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

تحریک لبیک کے رہنما شفیق امینی نے لاہور کے علاقے یتیم خانہ چوک پر سٹیج سے اعلان کیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوگیا، دھرنا ختم کریں اور گھروں کو جائیں۔ اس اعلان کلیساتھ ہی کارکن گھروں کو واپس جانا شروع ہو گئے۔

مجلس شوریٰ کے رکن شفیق امینی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 دن بعد ملتان روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم کچھ کارکن مسجد رحمت اللعالمین کے باہر سکیورٹی پر مامور ہیں۔

شفیق امینی نے کارکنوں سے کہا کہ آپ لوگ گھروں کو جائیں گے تو سعد رضوی بھی گھر آئیں گے۔ دھرنا ختم کرکے ہم نے اپنا وعدہ پورا کرنا ہے۔ دھرنا ختم ہوتے ہی گرفتار کارکن واپس آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں