کورونا نے مزید 83 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 5234 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں