وزیراعظم صحتیاب، کورونا کی علامات ختم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان وبائی مرض سے مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، ان میں اب کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں، صحتیابی کے بعد انہوں نے سرکاری امور سرانجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ انہوں نے صدر سے اپنا کورونا آئسولیشن کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا کہ آپ سوپ پئیں، نیند پوری لیں اور مکمل آرام کریں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان بالکل صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کی ہدایت اور نیشنل اور انٹرنیشنل گائیڈ لائنز کے مطابق انہوں نے جزوی طور پر امور شروع کر دیے ہیں۔ اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں