8

حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی، آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دیں:عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی زمان پارک آمد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فرحان خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا، ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے، یہ پوری قوم کے لئے سوالیہ نشان ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں