شب برات کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری

لاہور: ملک بھر میں ماہ شعبان کی پندرہویں شب کے موقع پر خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ بندگان خدا امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل اور عالم گیر وبا کورونا سے چھٹکارے کے لئے رحمت بھی طلب کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش ومغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات وبلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، طبی وبا سے صحت وعافیت، عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں ۔

شہریوں نے مساجد میں بعد نماز مغرب کے بعد خصوصی نوافل ادا کئے ۔ بعد نمازعشا عبادات الٰہی،توبہ واستغفا ر، شب بیداری ہوگی۔ مساجد میں علما کرام شب برات کے فضائل بیان کریں گے۔

صلوٰة التسبیح، محافل ذکر ونعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ادھر سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ پوری قوم اس رات ملک کی سالمیت، استحکام اور کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعائیں کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں