وفاقی وزیرخزانہ کی برطرفی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی فتح ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے برطرف کرنا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کرنا پی ڈی ایم کی فتح ہے، پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے اور سینیٹ سے منتخب ہونے کی ضرورت تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت تسلیم کرتی ہے کہ اس کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ پارلیمانی حزب اختلاف اس حکومت کے مقابلے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں