مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی بھی مہلک وباء کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث وہاں مقیم سیاسی شخصیات بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

کورونا کی تیسری لہر کے بڑھتے ہوئے وار کے باعث اسلام آباد میں رہائش پزید سیاسی رہنما بھی وائرس سے مبتلا ہونے لگے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے بعد نون لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی بھی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں