پیپلز پارٹی کا چیئرمین سینیٹ کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کی فتح کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، صبح پورے ملک نے دیکھا کہ اس ایوان کو انڈر مائن کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے، صبح پورے ملک نے دیکھا کہ اس ایوان کو انڈر مائن کیا گیا۔ ہم نے حکومت کے خلاف لڑ کر یہ کامیابی حاصل کی ہے، ہمیں امید ہے ہمیں کورٹ سے انصاف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان کے اندر چار کیمرے ملے، یہ کھلم کھلا دھاندلی تھی۔ پریزائیڈنگ افسر حکومت کے اتحادی ہیں، ان کی متنازعہ رولنگ بھی سب کے سامنے ہے۔ مسترد کئے گئے ووٹ مناسب طریقے سے کاسٹ کئے گئے تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سات ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کئے گئے۔ مریم نواز شریف اور وکلا سے بات چیت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کا بھی رابطہ ہوا ہے، پیپلزپارٹی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں