لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے کیمروں کا نہیں، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے
عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے۔ مگر اب حالت اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ ایجنسیوں سے فون کروا کر،گن پوائنٹ پر ووٹ لینے سے بھی بات نہیں بنی اور کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی۔ ایسی تاریخی ذلت! توبہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2021
مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اب حالت اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ فون کروا کر، گن پوائنٹ سے بھی بات نہیں بنی۔ اب کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی، ایسی تاریخی ذلت، توبہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے ہیں۔ سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے، صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں! ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔
آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے۔ سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے،صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں! ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2021