لاہور: ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ہے، تحریک انصاف کی معاشی ٹیم وفاقی حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔
امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی گئی اور ایک ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا.
پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم آج وفاقی حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہی ہے. تقریب سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کریں گے pic.twitter.com/ehkbypR1Ql— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 3, 2023
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے کی تقریب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔