سونے کی قیمت یکدم گرگئی، فی تولہ 1900 روپے سستا

لاہور: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت دھڑام سے نیچے گر گئی۔ فی تولہ کی قیمت تیزی سے گرنے لگی، ایک مرتبہ پھر قدر 1900 روپے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1713 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

سونے کی عالمی سطح پر تیزی سے گرنے والی قیمتوں کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگرجگہوں پر بھی پڑنے لگے، ملکی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 1900 روپے گر گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 200روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی گراوٹ کے بعد 89335 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 10روپے اور 8.60 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1350 روپے اور 1157.40 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں