گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو حکومت کا بچنا مشکل ہوگا: رانا ثناءاللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے ن لیگ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اگرکامیاب ہوجاتے ہیں توحکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا۔

پنجاب میں سینیٹ الیکشن پرایڈجسٹمنٹ کسی مذاکرات یا سیٹلمنٹ کا نیتجہ نہیں، پنجاب میں کبھی منڈی اوربازارنہیں لگا، سب نے خاموشی سے کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس لیے۔ خیبرپختونخوا،بلوچستان میں منڈی لگتی ہے، پنجاب میں کسی نے رسک لینا مناسب نہیں سمجھا ورنہ مقابلہ ہوتا۔

اپنی بات کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینے پرہم سے ٹکٹ کا براہ راست مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کوبھی کہا اگرٹکٹ کی یقین دہانی کرائیں گے توبات کیلئے تیارہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح فریش اورمڈٹرم الیکشن ہو۔ شفاف الیکشن ہواورپھرسب کومینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہم سے اوریوسف رضا گیلانی سے بھی ٹکٹ کا مطالبہ کیا، پچھلے سال بجٹ اجلاس میں ان کے 22 لوگ ووٹ دینے کوتیارنہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا موقف واضح ہے حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہیں آئی، ہر صورت میں شفاف الیکشن ہونا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی اگرکامیاب ہوجاتے ہیں توحکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا، ہارس ٹریڈنگ تب ہوگی اگرہم یوسف رضا گیلانی کے ووٹ خریدیں، ہوسکتا ہے حکومتی ممبران اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں یا ووٹ خراب کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں