مسلسل چھٹے ہفتے بھی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: مسلسل چھٹے ہفتے بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی 13.89 فیصد ہو گئی ہے۔ رواں ہفتے گھی، آٹا، دالیں، چاول، گوشت اور چکن سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

5 روپے کلو اضافے کیساتھ چکن کی فی کلو قیمت 250 روپے ہو گئی جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی 5 روپے مزید مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں