ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کرنیکا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر چار مارچ 2021 کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر گجرانوالہ ڈویژن، آر پی او گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی و پنجاب حکومتوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ ذیشان جاوید لاشاری ڈی سی سیالکوٹ، حسن اسد علوی ڈی پی او سیالکوٹ، آصف حسین اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ذوالفقار ورک ڈی ایس پی سمبڑیال اور محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درج بالا افسران کے متعلق یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ انہیں آئندہ کسی بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہ کیا جائے۔

تمام افسران کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی اور یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں