ڈسکہ فائرنگ: وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں