وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے اور ارجنٹ کی پانچ ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

پانچ سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 55 سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار، پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 45 سو اور ارجنٹ کی 75 سو مقرر کی گئی ہے۔

دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔

مقرر کردہ فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں