تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 

تیسرا ٹی20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان کی ٹیم 100 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز جیتنے والی  بھی پہلی ٹیم بن گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

پاکستان نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شکست دے کر حاصل کیا ہے۔پاکستان نے اس طرح جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 میچز کی سیریز بھی  سے 1-2 سے جیت لی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 44 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حیدر علی ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 15 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی 7 اور حسین طلعت بھی صرف 5 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آخر میں حسن علی اور محمد نواز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 20 اور 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس اور فورٹین نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں