حساس ادارے کا مانسہرہ میں آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

مانسہرہ: حساس ادارے نے مانسہرہ میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا کو گرفتار کر لیا ہے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا آپریشن ردالفساد کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم بعد ازاں واپس لوٹ آیا۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر تھا۔ اس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں