جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، 4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 4 امن دشمن مارے گئے، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے چار امن دشمنوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں