چیچہ وطنی موٹروے پولیس بیٹ 16 کی لوگوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ

انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وےاینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کی کمیونٹی اینڈ فرینڈلی پولیسنگ کے ویژن کی روشنی میں ڈی آئی جی سنٹرل زون ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل اور سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد کاشف کی ہدایات کے مطابق مختلف مساجد مدارس اور گاؤں میں جا کر لوگوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی بیٹ نمبر16 چیچہ وطنی محمد سہیل افضل نے چیچاوطنی شہر میں موجود جامعہ اسلامیہ بلاک نمبر 12 کے اساتذہ اور طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفینگ دی خصوصا نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں سمجھایا گیا اس کے علاوہ مدرسہ کے طلباء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لہذا تمام لوگ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال کریں پیلی پٹی سے باہر موٹر سائیکل چلائیں اور ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں ۔

والدین آپنےکم عمر بچوں کو موٹرسائیکل ہرگز نہ چلانے دیں ۔کار میں سفر کرتے ہوئے سیٹ بیلٹ ضرور استعمال کریں اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 اور موٹروے ہمسفر ایپ کے ذریعے موٹروے پولیس کو کال کر سکتے ہیں موٹروے پولیس ہر وقت آپ کی مدد کے لیے تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں