سکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرعلی میں آپریشن،4دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ ٹھکانے کا محاصرہ کرنے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگرد اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چترال کے 42 سالہ نائب صوبیدار امین اللہ اور لنڈی کوتل کے 24 سالہ شیر زامن شہید ہوئے، اس کارروائی کے دوران چار فوجی بھی زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں