پی ڈی ایم پھر متحرک، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد اپوزیشن اتحاد ایک بار پھر حکومت کیخلاف متحرک ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔

دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ ن لیگی قائد نے جے یو آئی رہنما کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ مریم نواز بھی رات گئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں