کراچی: ‌فائرنگ کے 2 واقعات میں‌ ٹک ٹاکر لڑکی سمیت 6 افراد جاں بحق

کراچی : (فاسٹ نیوز) کراچی میں ذاتی جھگڑوں پر فائرنگ کے دو واقعات میں 6 افراد مارے گئے جن میں‌ ٹک ٹاکر لڑکی مسکان بھی شامل ہیں

پولیس کےمطابق ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کر کے اسے روکا اور چاروں افراد کو باہر نکال کر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے لڑکی موقع پرجاں بحق جبکہ تین لڑکے ہسپتال میں دم توڑ گئے، جاں بحق لڑکی کی مسکان کے نام سے شناخت ہوئی ہے جس کی فائرنگ واقعہ سے پہلے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا، پولیس نے شواہد جمع کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب نامعلوم افراد نے تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے خاتون عینی اور عدنان کو قتل کردیا۔ مقتول عدنان ہجرت کالونی کا رہائشی اورنجی ریسٹورنٹ کا ملازم تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جارہا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ عدنان کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں